لگا لپٹا
معنی
١ - چٹما ہوا، چپکا ہوا، لگا ہوا۔ "ان لغت کی چیزوں میں سے کچھ تیرے ہاتھ سے لگا لپٹا نہ رہے۔" ( ١٨٢٢ء، موسٰی کی توریت مقدس، ٧٤٣ ) ٢ - کسی چیز کے ساتھ شامل ہونا، منسلک ہونا، متصل ہونا۔ "پکوان پر ایک تاریخِ عالم لکھ ڈالی ہے جس میں لگے لپٹے علمِ انساب کی بصیرت بھی ہے۔" ( ١٩٥٦ء، رادھا اورنگ محل، ٣٨ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'لگا' کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر 'لِپَٹْنا' سے اردو قاعدے کے مطابق بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٢ء کو "موسٰی کی توریت مقدس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں